نئی دہلی، 30 جولائی/ (یواین آئی ) صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری تقسیم کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ کچھ ریاستوں نے سرکاری نظام تقسیم (پی ڈی ایس) یعنی راشن کی دکانوں کی وساعت سبسڈائزڈ شرحوں پر دالوں کی تقسیم شروع کی ہے۔
ان ریاستوں اور
دالوں کی قسم کی تفصیلات کے مطابق:آندھراپردیش جون 2008 سے ماہانہ فی کلو 50 روپے کے حساب سے چنے کی دال تقسیم کررہا ہے۔
اسی طرح چھتیس گڑھ جون 2011 سے درج فہرست علاقوں میں فی کلو پانچ روپے کے حساب سے ماہانہ دو کلو چنا اور مئی 2013 سے غیر درج فہرست علاقوں میں فی کلو 10 روپے کے حساب سے ماہانا دو کلو دال تقسیم کررہا ہے۔